Chitral Nama News Details

   

Back to Home Page

SRSP کے ارسون روڈ ٹھیکے الاٹ کرنے پر تحفظات کا اظہار

چترال(نامہ نگار)گورنمنٹ کنٹریکٹرزایسوسی ایشن چترال کے صدرنوراحمدخان نے ایس آرایس پی کے (PATRIP)پروگرام کے تحت اُرسون روٖ ڈکاٹھیکہ الاٹ کرنے کے مراحل میں تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ غیرضروری شرائط کوختم کرکے مقامی ٹھیکہ داروں کومقابلے میں حصہ لینے کاقابل بنایاجائے۔بدھ کے روزچترال میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انجینئرنگ کونسل اورکیپرا کے ضوابط کاپابندہوناچاہیے لیکن 6کلومیٹراُرسون روڈکے ٹینڈرمیں من مانی طور تبدیلی کرکے خاص افرادکونوازنے اورمقامی ٹھیکہ داروں کواس سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے جس کافوری طورپرنوٹس لیاجائے۔انہوں نے کہ چترال افغانستان کے سرحدمیں واقع ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں ٹھیکہ داربھی ہشت گردی کے خلاف جنگ میں متاثرہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے (PATRIP)کے تحت اس کام میں مقامی ٹھیکہ داروں کوفوقیت دی جائے۔انہوں نے کہاکہ (PATRIP)کے تحت چترال کے سرحدی علاقے ارندواوراُرسون میں سڑکوں کی تعمیرپرایس آرایس پی کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ماضی میں بھی ایس آرایس پی نے تعمیراتی کاموں کے ٹینڈروں میں بے ضابطگیوں کاارتکاب کیاجس سے مقامی ٹھیکہ دارمتاثرہوگئے۔